بنگلہ دیش گارمنٹس فیکٹری آتشزدگی: ہلاکتوں میں مزید اضافہ

   

ڈھاکہ۔ 25 اکتوبر (ایجنسیز) بنگلہ دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والوں میں مزید 4 افراد بھی فوت ہو گئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے ابتدائی طور پر 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح مزید 4 افراد کے فوت ہونے کے بعد اب ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں اب بھی کئی افراد زخمی ہیں جوکہ تشویشناک حالت میں ہیں، جس سے مزید ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بتایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ آتشزدگی دن دوپہر کے وقت ڈھاکہ کے میرپور علاقہ میں واقع فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی تھی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ آگ اسقدر پھیلی کی گودام میں موجود بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا ذخیرہ بھی خاکستر ہوگیا تھا۔