ڈھاکہ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں دارالحکومت ڈھاکہ کے یونائیٹڈ ہاسپٹل کے آئیسولیشن وارڈ میں زبردست آگ لگ جانے سے 5مریضوں کی موت ہو گئی۔ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر سدیپ کمار چکرورتی نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے 3شخص کووڈ -19 کے مریض تھے جبکہ دو کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی۔فائربریگیڈ کے محکمہ کے ایک افسر کمل حسین نے بتایا کہ یہ آگ دیر رات تقریبا 10بجے لگی تھی۔ ہاسپٹل کی اہم عمارت کے باہر خیمے لگاکر عارضی آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ خیمے بنانے میں استعمال کئے گئے سازو سامانوں میں زیادہ مقدار میں سینی ٹائزر کا استعمال ہونے کی وجہ سے آگ کافی تیزی سے پھیل گئی۔