بنگلہ دیش 73 رنز پر ڈھیر،آسٹریلیا کامیاب

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کا 74 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 6.2 اوورز میں پورا کر لیا۔کپتان اردون فنچ نے 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 5 گیندوں پر 16 اور ڈیوڈ وارنر نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔قبل ازیں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے مایوس کن مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ گزشتہ مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف 84 رنز پر آل آوٹ ہونے والی ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف اس سے بھی کم اسکورپر ڈھیر ہوگئی۔رواں ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 73 رنز پر آل آؤٹ کردیا، جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے 74 رنز کا ہدف مل گیا۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔آسٹریلیائی بولروں کے سامنے بنگلہ دیشی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے۔ بنگلہ دیش کے کامیاب بیٹسمین شمیم حسین تھے جنہوں نے 19 رنزکی اننگز کھیلی ۔ایڈم زمبا کی اسپن بولنگ نے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اْڑادیے اور صرف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی۔ جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے فی کس دو وکٹیں لیں، جبکہ گلین میکس ویل بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔