بنگلہ سرحد پر بی ایس ایف جوان ہلاک

   

کولکتہ ۔ 17 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں بنگلہ دیشی بارڈر گارڈس نے جمعرات کو بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) ٹیم پر فائرنگ کردی جس میں ایک جوان ہلاک ہوگیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ واقعہ مغربی بنگال میں ہند۔بنگلہ سرحدی پٹی کے پاس فلیگ میٹنگ کے بعد پیش آیا۔ ایک دیگر جوان فائرنگ میں زخمی ہوا ہے۔