بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں روکیں گے : ٹرمپ

   

واشنگٹن، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی کارروائی میں القاعدہ سے وابستہ جمال البداوی کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ‘‘ہماری فوج نے امریکی بحریہ کے جہاز پر حملے کرنے کی سازش کرنے والے کو ہلاک کرکے حملے میں مارے گئے فوجیوں اور زخمیوں کو انصاف دلایا ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ہم بنیاد پرست اسلامي دہشت گردی کے خلاف کبھی بھی جنگ نہیں روکیں گے ’’۔ امریکہ کی مرکزی کمان نے بھی بداوی کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ یکم جنوری کو یمن کے مارب صوبے میں امریکی فوج نے اسے ہلاک کردیا ہے۔ بداوی اکتوبر 2000 میں یمن کی عدن بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے تباہ ہونے جہاز یو ایس ایس کول پر حملے کے اہم ملزم تھا، دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک چھوٹی کشتی کے ذریعہ کئے گئے خود کش بم حملے میں 17 امریکی ملاح ہلاک جبکہ 39 زخمی ہوئے تھے ۔