بن لادن کی طویل تلاش اور ہلاکت سے متعلق میوزیم میں نمائش

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے ایک میوزیم میں 9/11 کے سانحہ کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے اس ولا کا ایک ماڈل رکھا گیا ہے جو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں تھا جہاں بن لادن نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے۔ علاوہ ازیں سابق صدر امریکہ بارک اوباما کی ایک ویڈیو بھی دکھائی جارہی ہے جو بن لادن کے خلاف کی گئی امریکی سیل کی کارروائی کو تفصیلات لیکن ہچکچاہٹ کے ساتھ بتارہے ہیں۔ اسامہ کو ہلاک کرنے کیلئے جو آپریشن جیرونیمو انجام دیا گیا تھا اسی کی تفصیلات ’’ریویلڈ : دی ہنٹ فار بن لادن‘‘ کے عنوان سے پیش کی گئی ہیں کہ کس طرح بن لادن کی تلاش دس سال تک جاری رہی تھی۔ 9/11 میموریل میوزیم کی صدر اور چیف ایگزیکیٹیو ایلائس گرینوالڈ نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ یکم ؍ مئی اور 2 مئی 2011ء کی درمیانی شب امریکی سیل نے مذکورہ آپریشن انجام دیا جس میں 9/11 دہشت گرد حملہ کے ماسٹر مائنڈ اسامہ کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ امریکہ کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملے میں 3000 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور امریکہ کے جڑواں ٹاورس زمین بوس ہوگئے تھے۔