بن لادن کی ہلاکت لائیو دکھانے والا کمرہ منہدم

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کے مطابق اس کمرے کا انہدام ’سچویشن روم‘ کی تزئین و آرائش کا حصہ تھا۔ اس کمرے کو 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران لی گئی ایک تصویر نے یادگار بنا دیا تھا۔ امریکی ایوان صدر یعنی وائٹ ہاؤس کی تزئین نو کے دوران وہ کانفرنس روم، جہاں صدر باراک اوباما اور ان کے اعلیٰ معاونین نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیے جانے کے مناظر براہ راست دیکھے تھے، اب منہدم کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی وائٹ ہاؤس میں واقع سچویشن روم‘‘ نامی کمپلیکس کی تزئین و آرائش کی تکمیل کے ایک حصے کے طور پر عمل میں لائی گئی۔ جمعرات کو نامہ نگاروں کے لیے وائٹ ہاؤس کے ایک غیر معمولی دورے کے دوران حکام نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کے اندر واقع اس پورے ملٹی روم کمپلیکس میں جدید تکنیکی اور دیگر تبدیلیاں لانے کے لیے زمین سے پانچ فٹ نیچے کھدائی کرنا بھی شامل تھا۔ نیشنل سیکوریٹی کونسل کے اہلکار مارک گسٹافسن کے مطابق اس 5,500 مربع فٹ جگہ، جہاں شمالی کوریا کے میزائل لانچ سے لے کر یوکرین پر روس کے حملے تک کی عالمی پیشرفتوں کی نگرانی کی جاتی ہے اور ان پر لائحہ عمل تیار کیا جاتا ہے، کی تزئین و آرائش کے کام پر ایک سال کا عرصہ لگا اور یہ اگست میں مکمل ہوا۔