بوئنگ کا 737میکس طیاروں کی پرواز پر امتناع

   

نئی دہلی14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(ایف اے اے ) کی بوئنگ 737میکس کی پروازوں کو معطل کرنے کی ہدایت کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے جمعرات کو بوئنگ 737۔ میکس طیارہ کی خدمات کو پوری دنیا میں فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف اے اے کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایف اے اے بوئنگ 737میکس کے طیاروں کی سروس کو فی الحال بند کرنے کی ہدایت دیتی ہے ۔ ایف اے اے نے ڈاٹا یکجا کرنے اور حادثہ کی جگہ سے جمع کئے گئے نئے ثبوتوں کے نتائج پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ایف اے اے کی ہدایت کے بعد بوئنگ نے بیان جاری کرکے کہا کہ بوئنگ کو 737۔میکس کی سیکورٹی پر پورا اعتماد ہے ۔ حالانکہ ایف اے اے ، امریکی قومی سیکورٹی بورڈ (این ٹی سی بی) اور ایوی ایشن اتھارٹی کی صلاح کے بعد کمپنی طیاروں کی حفاظت اور ایف اے اے کی جاری ہدایت کے پیش نظر پوری دنیا میں بوئنگ 737۔ میکس کی خدمات کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے ۔