بوئنگ کمپنی کو چار ارب جرمانے کا اندیشہ

   

واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی حکومت ایرو اسپیس بیڑے کے 133 طیارے میں ناقص کل پُرزے لگانے کی وجہ سے بوئنگ کمپنی پر تقریبا چار ارب کا جرمانہ لگا سکتی ہے ۔امریکہ کے وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی (فا) نے جمعہ کو کہاکہ فا نے تقریبا 133 طیاروں میں ناقص کل پُرزے لگانے کی وجہ سے بوئنگ کمپنی کے خلاف 3.9 ارب سے زیادہ کا جرمانہ لگانے کی تجویز پیش کی ہے ۔