بوئنگ 737 میکس -8 طیارہ کی امریکہ میں ہنگامی لینڈنگ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے آر لینڈو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا بوئنگ 737 میکس -8 طیارہ منگل کی شام ہنگامی صورت حال میں اتارا گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ یہ اسی طرح کا طیارہ ہے جو قبل ازیں دو خوفناک حادثات سے دوچار ہوچکے ہیں۔ اے اے ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا‘‘ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز 8701 کے عملہ نے فلوریڈا کے آرلینڈو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریبا 2:50 بجے روانگی کے دوران ہوائی جہاز کے انجن میں مبینہ خرابی کو محسوس کیا جس کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کیاگیا’’۔ ایف اے اے نے کہا کہ طیارہ میں کوئی بھی مسافر سوار نہیں تھا اور اسے اسٹوریج کرنے کے لئے کیلی فورنیا منتقل کیا جا رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ایجنسی حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔