حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں حادثہ کے دوران زخمی ہونے والا شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ کے سائیلو متوطن ضلع کاماریڈی راجم پیٹ 8 نومبر کو علاقہ بوئن پلی سے گذررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی تھی۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب