بوئن پلی میں کمسن لڑکا نالہ میں گر کر ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے کے ٹی راماراؤ کو ٹوئیٹر منسٹر کہا
حیدرآباد : بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے الزام لگایا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک سات سالہ لڑکا آنند سائی بوئن پلی میں اپنے گھر کے قریب زیرتعمیر نالہ میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ راجہ سنگھ نے شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راماراؤ کو ٹوئیٹر منسٹر قرار دیا اور سوال کیا کہ حکومت نے کس طرح حفاظتی انتظامات کے بغیر بیس فٹ گہرا نالہ کھودا اگر نالہ کی حدبندی کی گئی ہوتی تو کمسن بچہ ہلاک نہ ہوتا۔