حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایک نوجوان لڑکی نے محبت کر کے دھوکہ دینے والے بوائے فرینڈ کی شادی رکوانے کھمم کے کرشنا فنکشن ہال کو پہونچ گئی جہاں دولھے کے رشتے داروں نے لڑکی کے بال پکڑتے ہوئے گھسیٹتے ہوئے فنکشن ہال سے باہر کردیا ۔ رجنی نے بتایا کہ ضلع محبوب آباد کے گارلہ سے تعلق رکھنے والا سریناتھ 8 سال سے اس سے محبت کرتا ہے ۔ لیکن سریناتھ اس کو دھوکہ دے کرآج کھمم پہونچکر خفیہ طور پر دوسری لڑکی سے شادی کررہا ہے ۔ وہ شادی رکوانے کے لیے رجنی فنکشن ہال پہونچی تھی لیکن دولھے کے رشتہ داروں نے اس پر حملہ کیا اور اس کو زبردستی بال پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے فنکشن ہال سے باہر کردیا جس پر رجنی میڈیا سے رجوع ہو کر بتایا کہ اسکے بوائے فرینڈ نے اس کو دھوکہ دیا ہے اور دوسری شادی کررہا ہے وہ اس کی پولیس سے شکایت کرچکی ہے لیکن اس کی شکایت پر پولیس کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ وہ انصاف چاہتی ہے ۔ رجنی میڈیا کے سامنے روپڑی اسے انصاف دلانے کی اپیل کرتی رہی ۔۔ ن