نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کارکنوں کو منتر دیا کہ اگر وہ بوتھ جیتیں گے تو ہی الیکشن جیتیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک نظم و ضبط کارکن ہونے کے ناطے میں آپ تمام کارکنوں اور عوام سے ملنے بھی آرہا ہوں۔ ریاست میں انتخابی مہم چلانے والے بی جے پی لیڈر بتاتے ہیں کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں عوام سے کتنا پیار ملتا ہے۔ اس سے بی جے پی پر لوگوں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم مرکز بن گیا ہے اور ڈبل انجن والی حکومت کی وجہ سے کرناٹک حکومت کو اس سے بڑا فائدہ ہوا ہے۔ اگر یہاں ایسی حکومت آئی، جو ہر معاملے پر مرکزی حکومت سے لڑتی رہے گی، اپنی سیاست کرتی رہے گی اور سارے پروجیکٹ لٹکائے گی وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کے درمیان سب سے بڑا فرق نقطہ نظر ہے۔ ہمارے مخالفین کا ایجنڈا اقتدار پر قبضہ کرنا ہے۔ ہمارا ایجنڈا آنے والے 25 سالوں میں ملک کو ترقی دینا، اسے غربت سے نجات دلانا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانا ہے۔