بودھن: ایم ایل اے کی ذمہ د اریوں کی کمان عائشہ عامر کے ہاتھ میں!

   

رکن اسمبلی کی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر بی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز
بودھن /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شکیل عامر کو حلقہ اسمبلی بودھن کا تیسری مرتبہ بی آر ایس پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد کئے جانے کے بعد اہلیہ شکیل عامر ، عائشہ عامر نے اپنے برتھ ڈے کے ذریعہ 29 اگست کو رسمی طور پر انتخابی مہم کا آؒاز کردیا ۔ حلقہ اسمبلی بودھن کے چار منڈلوں میں عائشہ عامر کی سالگرہ کے موقع پر بی آر ایس پارٹی کے قائدین و سرگرم کارکنوں نے کیک کاٹا اور خون کے عطیہ کا کیمپ لگایا ۔ دواخانوں میں زیر علاج مریضوں میں میوے جات تقسیم کئے گئے اور اولڈ ایج ہوم میں قیام پذیر ضعیف افراد کے ہمراہ عائشہ عامر نے طعام کیا ۔ بودھن مارکٹ کمیٹی میں ہر خاص و عام کیلئے دوپہر میں لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ 27 اگست سے ہی حلقہ اسمبلی بودھن کے غریب و مستحق افراد کی بعد نشاندہی ان میں خوردنوش کی ضروری اشیاء کے پیاکٹس تقسیم کئے گئے ۔ اسوکولوں میں زیر تعلیم طلبہ میں میٹھایاں تقسیم کئے گئے اور ان کی قیام گاہ اچن پلی کے سامنے پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد بیانڈ باجہ کے ساتھ پہونچکر عائشہ عمر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ واضح ہوکہ بی آر ایس پارٹی کو کے سی ار قومی سطح پر وسعت دینے تیار کی گئی ٹیم میں شکیل عامر کو شامل کرلینے کے بعد عائشہ عامر نے حلقہ اسمبلی بودھن کے ایم ایل اے کی ذمہ داریاں از خود سنبھال لی ہے ۔ عام انتخابات کے پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد بجائے شکیل عامر کے عائشہ عامر کے نام بی فارم ( پارٹی ٹکٹ ) جاری کیا جائے تو کوئی تعجب کی بات نہ ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق عائشہ عامر کی فلاحی اور بی آر ایس پارٹی کے حق میں چلائی جارہی مہم سے پارٹی کے سینئیر قائدین مطمین ہیں ۔