بودھن بار اسوسی ایشن کے نومنتخب صدر وی آر دیسائی کو تہنیت کی پیشکشی

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ بودھن کے وکلاء کی تنظیم بودھن بار اسوسی ایشن کے انتخابات میں بحیثیت صدر اسوسی ایشن وی آر دیسائی سینئیر ایڈوکیٹ منتخب ہوئے دیسائی ایڈوکیٹ کے انتخاب پر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کے رپورٹرس کا ایک وفد ان کے دفتر گوشالہ روڈ پہونچکر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر دیسائی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن توقعات کے ساتھ ان کے ساتھیوں نے سہ رخی مقابلے میں ان پر بھروسہ رکھ کر انہیں بھاری اکثریت سے منتخب کیا ۔ ان تمام ساتھیوں کی توقعات پر بھرپور اترنے کا انہوں نے تیقن دیا ۔ نومنتخب صدر بودھن باراسوسی ایشن وی آر دیسائی کو مبارکباد پیش کرنے والے صحافیوں کے وفد میں محمد خورشید حسین، عبداللہ قریشی، عرفان خان کے علاوہ شیام راؤ ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر سری کانت بھی موجود تھے ۔ دیسائی کا شمار ٹی آر ایس پارٹی کے سینئیر سرگرم قائدین میں ہوتا ہے ۔ دیسائی مقامی رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کے بااعتماد رفیق ہے ۔ بار اسوسی ایشن کے انتخابات میں سید افسر پاشاہ وائس پرسیڈنٹ اور کوٹیشور راؤ جنرل سکریٹری محمد واجد حسین خازن منتخب ہوئے ۔