ضمنی انتخابات میں کانگریس کو دوسرا، مجلس کو تیسرا مقام، گنگا دھر کونسلر منتخب
بودھن ۔ 30 اپریل کو بودھن کے بلدی حلقہ نمبر 18 (ایس سی محفوظ) کے لئے مقرر ضمنی انتخابات کے لئے رائے دہی کی آج گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں رائے شماری میں ٹی آر ایس کے امیدوار کے گنگا دھر 175 ووٹوں کی اکثریت سے منتخب قرار دیئے گئے۔ دوسرے نمبر پر آئے کانگریس کے امیدوار پرامود 335 ووٹ حاصل کئے۔ مجلس کی خاتون امیدوار پدما کو 221 ووٹ حاصل ہوئے۔ بی جے پی امیدوار لالیا 132 ووٹ حاصل کئے اور دو ووٹ NOTA کے نشان کو حاصل ہوئے جبکہ 13 ووٹس مسترد قرار دیئے گئے۔ 1596 کے منجملہ 1198 رائے دہندوں نے اپنے ووٹ حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ کرونا کی پہلی لہر کے دوران بلدی حلقہ 18 کے کونسلر جی پرساد کا دیہانت ہوگیا تھا جن کا تعلق ٹی آر ایس پارٹی سے تھا اس طرح ٹی آر ایس بلدی حلقہ نمبر 18 پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ مسلم اکثریتی حلقہ نمبر 18 کے رائے دہی کے دوران ٹی آر ایس اور مجلس کے کارکنوں میں زبردست بحث و تکرار ہوئی۔ پولیس کی مداخلت کے بعد دونوں گرو منتشر ہوگئے تھے۔ رائے دہی کے دوران ٹی آر ایس اور مجلس میں مقابلہ نظر آرہا تھا جبکہ ایم آئی ایم کے امیدوار کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ رائے شماری سے قبل کاونٹنگ ہال میں بشمول سرکاری عہدیدار 70 افراد کو داخلہ کی اجازت حاصل ہوئی۔ بی جے پی امیدوار اور ایک بلدی عہدیدار کی کووڈ ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو پائی جانے پر 68 افراد کو ہی کاؤنٹنگ ہال میں داخلہ کی اجازت حاصل ہوئی۔ رائے شماری صرف دو گھنٹوں میں مکمل کرلی گئی۔ اس دوران آر ڈی او بودھن راجیشور اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن راما راؤ کمشنر بلدیہ رام لنگم رائے شماری کے آغاز سے اختتام تک ووٹوں کے گنتی مرکز پر موجود تھے۔ گنتی کے اختتام پر منتخب کونسلر گنگا دھر کو سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا گنگا دھر سابقہ میں اسی حلقہ سے مجلس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرکے منتخب ہوئے تھے۔
