بودھن تا محبوب نگر ٹرین کی بحالی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر کو طلبہ تنظیم کے قائدین کی یادداشت

بودھن ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر حیدرآباد گجانند مالوا کے دورہ نظام آباد کے موقع پر اسٹوڈنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی بودھن کے لیڈرس شیوا کمار رامچندر راجندر اے کرن و دیگر نے جی ایم ریلوے سے ملاقات کرکے بودھن تا محبوب نگر اور بودھن تا مرزا پلی حیدرآباد چلنے والی ٹرین کو بحال کرنے کی اسٹوڈنٹ جے اے سی بودھن کی جانب سے ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ اس یادداشت میں طلبہ نے بتایا کہ بودھن تا محبوب نگر بس کا کرایہ تقریباً چار سو روپئے ہے ۔ جبکہ پاسنجر ٹرین کا کرایہ صرف سو روپئے ہے ۔ اس کے علاوہ بودھن نظام آباد روزانہ سفر کرنے والے طلبہ و مزدور پیشہ افراد کو پاسنجر ٹرین کافی سہولت بخش ہے جبکہ بس کے کرایہ میں چار گنا اضافہ ہے ۔ شیو کمار کے مطابق ریلوے جی ایم نے اسٹوڈنٹس کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت کے بعد جی ایم نے طلبہ کو تیقن دیا کہ تاحال حیدرآباد ڈیویژن کے پاسنجر ٹرین کا آغاز عمل میں نہیں آیا ۔ انہوں نے دیگر پاسنجر ٹرینوں کے ساتھ بودھن پاسنجر ٹرین بحال کردینے کا اسٹوڈنٹس جے اے سی بودھن کو تیقن دیا ۔