بودھن تا نظام آباد ٹرین کے احیاء کا مطالبہ

   

کل جماعتی طلبہ تنظیموں کا اجلاس، شیو کمار اور دیگر کا خطاب

بودھن ۔ بودھن تا نظام آباد ٹرین کا احیاء کرنے طلبہ قائد شیو کمار کای جانب سے طلب کردہ کل جاماعتی طلبہ تنظیموں کے اجلاس سے شیوا کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً دو سال سے بند بودھن ، نظام آباد ٹرین کے پھر سے آغاز کیلئے گذشتہ ایک سال سے وہ جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اس دوران وہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے زونل آفیسر حیدرآباد سے بھی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اس کوشش میں مزید شدت پیدا کرنے و بلا سیاسی وابستگی تمام طلبہ تنظیموں اور سیاسی قائدین سے عوام کی اس مقبول عام سستی سواری ٹرین کا احیاء کرنے اجلاس میں شریک قائدین سے درخواست کی ۔ اس اجلاس میں شریک یوتھ قائد ٹی نوین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی بس کا نظام آباد تک کا بس کا کرایہ 30 تا 50 روپئے ہے جبکہ ٹرین کا صرف دس روپئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آر ٹی سی کو حکومت خانگی انتظامیہ کے حوالے کردینے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گی تو بس کرایوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔