ٹی آر ایس کونسلر کو پولیس اسٹیشن میں مشروط ضمانت
حیدرآباد ۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) بودھن شیواجی مجسمہ تشدد کیس میں سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ٹی آر ایس کے قائد اور میونسپل کونسلر شرت ریڈی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے آپ کو خودسپرد کردیا۔ مجسمہ شیواجی جی کی تنصیب اور اس کے بعد پیدا شدہ تشدد میں میونسپل چیرپرسن کے شوہر شرت ریڈی اہم ملزم ہے۔ راتوں رات شیواجی کا مجسمہ تنصیب کرنے میں انہوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔ شیوسینا کے ضلع صدر گوپی کشن کو شیواجی کا مجسمہ تنصیب کرنے میں شرت ریڈی نے مکمل تعاون و اشتراک کیا ہے۔ مجسمہ کی خریدی کیلئے مالی مدد کرنے کے علاوہ مجسمہ کو اپنے رائیس مل میں چھپا کر رکھنے میں اہم رول ادا کیا۔ بعدازاں بودھن کے امبیڈکر چوراستہ پر تنصیب کیا۔ بغیر منظوری کے مجسمہ کو تنصیب کرنے اور اس کے بعد جو تشدد برپا ہوا ہے۔ اس کے لئے پولیس نے شرت ریڈی پر مقدمہ درج کیا ہے۔ تشدد کے بعد شرت ریڈی مفرور تھا جمعہ کو اس نے اپنے آپ کو پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے انہیں پولیس اسٹیشن میں مشروط ضمانت دیدی۔ تاہم سارے معاملے میں کھلے عام بات کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ن