کونسلر ‘ بودھن میونسپل چیرپرسن کا شوہر ہے ۔ پولیس و انٹلی جنس کی تحقیقات میں انکشاف
حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) بودھن میں شیواجی کا مجسمہ نصب کرنے کے مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ کا نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ اہم ملزمین کی حیثیت سے گوپی کشن کے بشمول بودھن میونسپل چیرپرسن پدما کے شوہر ٹی آر ایس کے کونسلر شرت ریڈی اس معاملہ میں غیر معمولی رول ادا کرنے کی پولیس اور انٹلی جنس کی تحقیقات میں نشاندہی ہوئی ہے۔جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ شرت ریڈی ابھی بھی مفرور ہے۔ بودھن کے امبیڈکر چوراہا پر شیواجی کا مجسمہ نصب کرنے کے مسئلہ پر دو گروپس کی جانب سے جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں طرف سے پتھراؤ کیا گیا اور پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرکے سیکشن نافذ کردیا۔ بی جے پی اور ہندوتوا طاقتوں کی جانب سے واقعہ کے خلاف ایک روزہ بند کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کا بی جے پی نے بھرپور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ بی جے پی کے سینئر قائد مرلیدھر راؤ نے حیدرآباد، نرمل، بھینسہ اور بودھن میں دہشت گردی راہداری قائم ہونے کا الزام عائد کیا۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے تلنگانہ میں شرعیہ قانون نافذ کرنے کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا۔ مگر پولیس تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ سارے واقعہ کیلئے مقامی ٹی آر ایس کے قائدین کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ شیواجی کا مجسمہ خریدنے شیو سینا کے ضلع صدر گوپی کشن کو مقامی کونسلر کی جانب سے مدد کرنے کا علم ہوا ہے۔ شیواجی کے مجسمہ کو شرت ریڈی کی رائس مل کے پاس رکھا گیا۔ ہفتہ کی نصف شب کو گوپی اس مجسمہ کو امبیڈکر چوراستہ پر لانے کا پتہ چلا ہے۔ اس کیس میں اے ون رہنے والے گوپی کشن کو ریمانڈ میں بھی دیا گیا ہے۔ اس طرح بودھن کے امبیڈکر چوراہا کے علاوہ دوسرے حساس مقامات پر پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ن