بودھن جونیر کالج میں آن لائین تعلیم کاجائزہ

   

بودھن : ڈی ای او نظام آباد رگھوراج نے گزشتہ روز گورنمنٹ جونیر کالج بودھن کا دورہ کیا اور کالج سے راست طلبہ کو دی جارہی On Line تعلیم و تربیت کا جائزہ لیا اور کالج کے ریکارڈس کی تنقیح کی اور بودھن گورنمنٹ جونیر کالج میں زیرتعلیم اُردو میڈیم طلبہ کو درسی کتابیں فراہم کیا ۔ اس موقع پر ڈی ا ی او رگھوراج نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی تا 14 مئی تک منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ مرض کوویڈ ۔19 سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ہدایتوں پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا ۔ ڈی ای او نظام آباد کی گورنمنٹ جونیر کالج بودھن آمد پر پرنسپل کلپنا کماری ، لکچررس محمد فہیم الدین ، سرینواس ، علیم الدین وغیرہ نے رگھوراج کا خیرمقدم کیا ۔