بودھن سے اسکولی طالبہ لاپتہ

   

بودھن /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چہارشنبہ کو اسکول جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوئی 15 سالہ دسویں جماعت کی طالبہ شام تک گھر واپس نہ پہونچنے پر طالبہ کے والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہونچکر طلباہ کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ اسکول کے پرنسپل پولیس اسٹیشن پہونچنے پرطلبہ کے والدین و رشتہ داروں نے اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی و عدم نگرانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پرنسپل سے جھگرا کیا ۔ دوسرے دن جمعرات کو ممبئی سے طالبہ نے اپنے گھر فون کرکے اپنی خیرت سے واقف کروایا ۔ بودھن پولیس پہلے شہر کے تمام سی سی کیمروں کا مشاہدہ کیا جس میں گمشدہ طالبہ کے تعلق سے کوئی معلومات حاصل نہ ہوئی ۔ ممبئی سے فون آنے کے بعد ریلوے اسٹیشنوں کے سی سی کیمروں کو گھنگال ڈالا گیا ۔ بعد ازاں ممبئی ریلوے پولیس سے رابطہ پیدا کیا گیا ۔ جہاں پولیس نے لڑکی کو تلاش کرکے خواتین کے آشرم میں رکھا ۔سب انسپکٹر پولیس بودھن امریا کے مطابق لڑکی کو واپس بودھن لانے آشرم کی نگران کار سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دو دنوں میں گمشدہ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی بودھن واپسی کے بعد ہی اس کی گمشدگی کے تعلق سے اصل وجہ کا پتہ چلے گا ۔