بودھن سے شکیل عامر کو تیسری مرتبہ منتخب کرنے کی اپیل

   

ترقیاتی کاموں کا تذکرہ، بی آر ایس بوتھ کمیٹیوں کا اجلاس، ایم ایل سی کے کویتا کا خطاب

بودھن /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج سابقہ نظام شوگر فیاکٹری شکرنگر کے وسیع میدان میں بی آر ایس پارٹی حلقہ اسمبلی بودھن کے بوتھ کمیٹیوں کے عہدیداروں کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں شریک مہمان خصوصی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا حلقہ نظام آباد نے اجلاس میں شریک کمیٹیوں کے عہدیداروں اور سرگرم بی آر ایس کے کارکنوں سے شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن کو تیسری مرتبہ منتخب کرنے سرگرم سے مہم چلانے کی خواہش کی ۔ کے کویتا نے کہا کہ حلقہ اسمبلی بودھن کے انتخابات ایک سینئیر سیاست داں ( سدرشن ریڈی کانگریس ) اور ایک بی آر ایس پارٹی کے فرماں بردار امیدوار شکیل عامر کے درمیان ہوگا ۔ کے کویتا نے بوتھ کمیٹی کے عہدیداروں سے شکیل عامر کو بھاری اکثریت سے جتتانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس دور حکومت میں جاری عوامی فلاحی اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف بودھن حلقہ اسمبلی میں تقریب دس ہزار بیڑی مزدوروں کو وظائف دئے جارہے ہیں اور چار ہزار پانچ سو خواتین کے گروپس کو دو ہزار چھ سو کروڑ روپئے بلا سودی قرض جاری کئے گئے ۔ بودھن میں گذشتہ ماہ منعقد ہوئے جاب میلہ میں تقریب پانچ سو بے روزگار نوجوانوں کو خانگی اداروں میں ملازمتیں فراہم کی گئی اور تاحال ریاستی سطح پر ایک لاکھ تیس ہزار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں ۔ بودھن کے ایک ہزار متوفی کسانوں کے ورثہ کو فی کس پانچ لاکھ روپئے انشورنس کی رقم جاری کی جاچکی ۔ قبل ازیں شکیل عامر نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس وباء کے دوران ان کی جانب سے وائرس سے متاثرہ افراد کو فراہم کردہ امداد اور تاحال بی آر ایس کی جانب سے مختلف اسکیمات کے تحت ہر گھر کو جاری امدادی رقم کے تعلق سے تفصیلات پیش کی اور انہوں نے پارٹی کی اجازت موصول ہونے کے بعد ہر گھر بی آر ایس مہم چلانے کا اعلان کیا ۔ اس اجلاس میں چیرمین مارکٹ کمیٹی وی آر دیسائی ، سابقہ چیرمین ایس دیسائی صدر ٹاون میناریٹی سیل این آر آئی بابا ، عابد ایڈوکیٹ کے علاوہ حلقہ اسمبلی بودھن کے چار منڈل صدور ایم پی پی سرپنچ اوورسیز پارٹی قائدین اور سرگرم پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔