کامیاب کوشش پر رکن اسمبلی سدرشن ریڈی کو تہنیت کی پیشکشی
بودھن ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر ورکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی، مشیر حکومت تلنگانہ نے رائیس پیٹ بودھن کے مسلمانوں کی نمائندگی پر انہوں نے نئے مسلم قبرستان میں واچ مین کے قیام اور میتوں کو غسل دینے کیلئے تعمیری کام انجام دینے کے لئے پندرہ لاکھ روپیے فنڈزکی فراہمی کے لئے حکومت سے موثر نمائندگی کی اور آج انہوں نے قبرستان کمیٹی کو فنڈز کی اجرائی پر مبنی پروسیڈنگ، سلسلہ نشان Lr.No.001/MLA BODHAN 23/Advisor/2026 Dt.12/01/2026 انتظامی کمیٹی کے عہدیدار سید ریاض الحسن، سید ذاکر، سید ضمیر، سید سراج الدین، مخدوم محی الدین، عبیداللہ بیگ اور شیخ کلیم وغیرہ کے حوالے کی ۔ اس موقع پر سدرشن ریڈی کی شال پوشی و گل پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر صدر نشین اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ طاہر بن حمدان، ٹاؤن صدر کانگریس شیخ محی الدین پاشاہ، اور مقامی معزز افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ واضح ہو کہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے پہلے پانچ لاکھ روپئے رقمی امداد کی حکومت سے نمائندگی کی گئی تھی لیکن تعمیری تخمینہ تجاویز کے مطابق تخمینہ رقم میں تین گنا اضافہ ہو گیا تھا ۔ ایم ایل اے بودھن نے حکومت سے موثر نمائندگی کرتے ہوئے تعمیری کاموں کو درکار مکمل رقم پندرہ لاکھ کی اجرائی کی درخواست کی تھی جسکو حکومت نے اُصولی طور پر فوری منظوری دے دی۔