منتخب ہونے پر قبرستان کیلئے الاٹ تین ایکر زمین مسلمانوں کے حوالے کرنے سدرشن ریڈی کا اعلان
بودھن /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کے امیدوار حلقہ اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی نے آج بودھن شہر کے مختلف بلدی حلقوں کا دورہ کیا جہاں ان کا پارٹی ورکرس اور مقامی افراد نے خیرمقدم کیا جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ سدرشن ریڈی نے مقامی رائے دہندوں سے کانگریس پارٹی کے چھ انتخابی منشور سے ووٹرس کو واقف کروایا اور انہوں نے مسلم کثیر آبادی والے محلہ رکاس پیٹ کے دورہ کے دوران یہاں کے مسلمانوں سے وعدہ کیا کہ وہ رکن اسمبلی منتخب ہوتے ہی اندرون ایک ماہ تقریباً دس سال سے پڑے ہوئے مسلم قبرستان کی الاٹ شدہ تین ایکر اراضی کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا اور بودھن شہر کے دیرینہ بلدی مسائل کی یکسوئی کیلئے موثر نمائندگی کرنے کا عوام سے وعدہ کیا ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار شکیل عامر پر مسلم رائے دہندوں سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ شکیل عامر کی ایما پر بودھن کے کئی مسلم نوجوانوں کے خلاف بودھن پولیس نے سنگین واقعات کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور اس طرح بی جے پی پارٹی ہندو و مسلمانوں میں مذہبی دراڑ پیدا کرکے مودی سرکار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ سدرشن ریڈی کے اس پیدل دورہ کے دوران ان کے ہمراہ نمائندہ چیرمین بلدیہ بودھن شرت ریڈی کونسلر صدر ٹاون شیخ محی الدین پاشاہ ارکان بلدیہ پی ستیہ نارائنا ، عبداللہ قریشی کے علاوہ نوین میر واجد علی وشنو شیخ امین عنایت علی عبدالساجد اور پارٹی کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد ساتھ میں موجود تھی ۔