بودھن میونسپل کمشنر کا سلم علاقوں کا دورہ

   

بودھن۔ 28 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کمشنر بلدیہ بودھن جئے دیو کرشنا نے دو دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے پر انہوں نے بودھن شہر کے مختلف بلدی حلقوں کا دورہ کیا اور سلمس علاقوں میں داخل ہورہے پانی اور کچرے کی نکاسی کے لیے جنگی پیمانے پر صاف صفائی کے کاموں کا آغاز کردیا اور انہوں نے مضافاتی علاقوں میں واقع زرعی کھیتوں اور نالوں کے پانی کے شہری علاقے میں داخلہ کو روکنے اور پانی کو شربتی کنال اور سات پل کی جانب موڑ نے خصوصی ٹیم کو ہدایت دی، کمشنر بلدیہ نے ،محکمہ موسمیات کی بارش جاری رہنے کی پیش قیاسی پر کمشنر بلدیہ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے دفتر بلدیہ بودھن میں قائم کردہ خصوصی” سیل” جو چوبیس گھنٹے عوامی خدمات کے لئے دستیاب رہگا جہاں عوام رجوع ہو سکتے ہیں یا سیل نمبر6305249766 پر اطلاع دینے کی شہریان بودھن سے اپیل کی۔