بودھن : آر ٹی سی بودھن بس ڈپو سے وابستہ ملازمین کی تنخواہیں آج 16 جون تک بھی عدم اجرائی کے سبب آج بس ڈپو بودھن کے ملازمین نے سیاہ بیاچس لگاکر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ آر ٹی سی انشک لیڈر محمد سیف الدین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہیں کچھ عرصے سے ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں عدم ادائیگی کے سبب ملازمین کے افراد خاندان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سیف الدین نے کہاکہ ریاستی حکومت بیشتر سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات کی مدد کرتے ہوئے جس طرح بعض ادارہ جات کو امداد جاری کررہی ہے ، انہی خطوط پر آر ٹی سی کی بھی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ۔