بودھن میں آر ٹی سی ملازمین کا منہ پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج

   

بودھن۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی کثیر تعداد آج شکر نگر چوراہا سے براہ امبیڈکر چوراستہ منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ریالی کی شکل میں آر ڈی او آفس پہنچے اور اپنے مطالبات پر مبنی یادداشت آر ڈی او کے حوالے کی۔ دریں اثناء آج سی پی آئی ایم اور سی آئی ٹی یو کی طرف سے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی تائید میں آر ٹی سی بس ڈپو کے سامنے احتجاج منظم کیا گیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے کمیونسٹ پارٹی قائدین و کارکنوں کو حراست میں لے کر بودھن پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ آج آر ٹی سی ملازمین کی تائید میں احتجاج کرنے والوں میں بودھن ، ورنی، ایڑپلی سے تعلق رکھنے والے قائدین وائی گنگادھر، شنکر گوڑ، محمد صاحب، جے گنگادھر ، گوپی، پوشٹی ، نرسیا، ملیش، نظیر اور دیگر شامل تھے۔