بودھن میں اساتذہ کا کوویڈ ٹسٹ ، تمام کی رپورٹ منفی

   

بودھن ۔ مدارس و کالجس کو آج سے بند کردینے کے حکومت کے اعلان کے بعد محکمہ صحت و طبابت نے اساتذہ و عملہ کے افراد کے کوویڈ ٹسٹ کیلئے ٹیمس تشکیل دیکر مختلف مدارس و کالجس کو روانہ کیا ۔ اس ضمن میں آج گشتی میڈیکل ٹیم نے گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن کا دورہ کیا اور یہاں پر برسر خدمت تمام 30 عملے کے افراد کا معائنہ کیا ۔ پرنسپل کالج بی این کلپنا کماری کے مطابق تمام کی رپورٹس منفی پائی گئی ۔ آج گشتی ٹیم کی آمد کے موقع پر لکچرر محمد فہیم الدین ، سید عبدالحلیم ، پرکاش ، سرینواس ، تبسم ناز ، صوفیہ عمرین و دیگر موجود تھے ۔

پی آر سی کے اعلان پر گورنمنٹ دواخانہ سرپور ٹاون میں جشن
سرپور ٹاون ۔ سرپورٹاون مستقر کے گورنمنٹ دواخانہ میں آج 24 مارچ کے روز گورنمنٹ ڈاکٹر کماری ناویتا اور گورنمنٹ دواخانہ ہیڈ نرس محترمہ غوثیہ بیگم کی زیر نگرانی میں تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فوٹو کو دودھ کے ذریعہ نہلایا گیا ۔