بودھن /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوتھ کانگریس ٹاون پریسیڈنٹ بودھن ٹی نوین نے بودھن شہر کے پاش محلہ وارڈ نمبر 34 کی سڑکوں پر بہہ رہے بارش کے پانی کی تصاویر وویڈیوز سوشیل میڈیا پر شیر کرتے ہوئے بتایا کہ معزز رکن اسمبلی بودھن شہر کو حسب وعدہ لندن پیرس جیسا ماڈل شہر تو نہ بناسکے بلکہ شہر میں سمندر جیسا ماحول بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑے ۔ اب شہر کی سڑکوں کو عبور کرنے کشتیوں کی ضرورت ہے ۔
ظہیرآباد ڈپٹی کلکٹر رادھا بائی کی رکن اسمبلی سے ملاقات
ظہیرآباد 16/ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیر آباد نیشنل انڈسٹریل پروڈکشن کونسل پروجیکٹ کی ڈپٹی کلکٹر کی حیثیت سے تقرر کے بعد رادھا بائی نے ایم ایل اے کیمپ آفس پہنچ کر مقامی رکن اسمبلی کونینٹی مانک راؤ سے گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیر سگالی ملاقات کی اور اپنی تقرری سے انہیں واقف کرایا ۔
