بودھن میں بی آر ایس قائدین کی انتخابی مہم

   

بودھن ۔ 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممبر آف پارلیمنٹ ضلع نظام آباد کے انتخاب کے لئے 13 مئی کو مقرر رائے دہی کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم میں شدت بڑھتی جارہی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس بار بی جے پی، کانگریس اور ٹی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوگا۔ سابقہ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی عدم موجودگی میں ان کی اہلیہ عائشہ عامر نے بی آر ایس پارٹی کے امیدوار باجی ریڈی گوردھن کی انتخابی مہم چلانے کمان سنبھال لی حلقہ پارلیمان ضلع نظام میں شامل مسلم علاقوں میں عائشہ عامر باجی ریڈی گوردھن کے حق میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ عائشہ عامر نے آج بودھن کے ایڈپلی منڈل میں گھر گھر گھوم کر امیدوار بی آر ایس پارٹی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی اور انہوں نے رائے دہندوں کو کے سی آر اور بی آر ایس کی پالیسیوں سے واقف کرواتے ہوئے بتایا۔ بی آر ایس ایک سیکولر سیاسی جماعت ہے اگر رائے دہندے کسی بھی بہکاوے میں آکر غلطی سے بھی کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں گے تو اس کا بالراست فائدہ بی جے پی کو ہوگا جبکہ بی جے پی ایک فرقہ پرست سیاسی جماعت ہے جو ملک سے سیکولرازم کا خاتمہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے عائشہ عامر کے ساتھ انتخابی مہم میں ایڑپلی منڈل پرسیڈنٹ بی آر ایس پارٹی سری رام اور بی آر ایس پارٹی کے سرگرم کارکنوں نے حصہ لیا۔