بودھن ۔ تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کے جنرل سکریٹری جناب عرفان احمد خان مرحوم کی تعزیتی تقریب سے بانی فورم خورشید حسین اختر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان اردو زبان کی ترقی کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ۔ مرحوم شوقیہ طور پر تقریباً 25 سالوں سے اعزازی طور پر پیشہ صحافت سے وابستہ رہے ۔ ہر ایک سے خندہ پیشانی سے ملاکرتے تھے ۔ ان کی بے باک خبروں میں ان کی دلیری کی جھلک صاف نظر آتی تھی ۔ مرحوم ٹی آر ایس پارٹی کے یکطرفہ سرگرم رکن بھی تھے ۔ پارٹی کے سینئیر قائدین عہدوں کی تقسیم کے موقع پر انہیں ہمیشہ نذر انداز کیا کرتے رہے ۔ اس تعزیتی اجلاس سے صدر فورم عبدالقدوس رضوان عبداللہ قریشی آرگنائزنگ سکریٹری ساجد خان ٹریژریر ارکان فورم وقارالدین معراج اور رفیق احمد کے علاوہ سابقہ کارگذار صدر مرزا جلیل بیگ نے بھی مخاطب کیا ۔ بعد ازاں فورم کے قائدین کا وفد مرحوم عرفان خان کی قیام گاہ شکر نگر کالونی پہونچکر ان کے لڑکے محمد عمران خان بی ٹیک سے ملاقات کی اور نقد رقم دس ہزار روپئے پیش کئے ۔
