بودھن میں جمعیۃ العلماء ہند کی رکنیت سازی

   

بودھن 24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ عقیل الدین انجینئر کے مطابق بروز جمعہ مسجد عائشہ انیسہ نگر بودھن میں بعد نماز جمعہ جمعیۃ علماء ہند کے رکنیت سازی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ بودھن شہر میں جاری جمعیت علماء ہند کی رکنیت سازی مہم میں بودھن کے مفتی صلاح الدین قاسمی امام و خطیب مسجد عائشہ کے علاوہ حافظ محمد غیاث الدین صدر مدرس مدرسہ خیرالعلوم، حافظ افسر مظہری ناظم مدرسہ عزیز المدارس، حافظ محمد محسن خان مظفر احمد نگر، مولوی سید تنویر حسین نائب ناظم مدرسہ خیرالعلوم، جنید احمد خلیل، حافظ سید اصفان رنجل بیس، مولوی محمد یونس شکر نگر نے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر حافظ محسن خان نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قومی سطح پر مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر علماء ہند رکنیت سازی مہم کی سرپرستی کررہے ہیں جبکہ ریاست تلنگانہ میں حافظ پیر شبیر احمد اور ضلع نظام آباد میں مولانا سید سمیع اللہ کی زیرنگرانی رکنیت سازی مہم چلائی جارہی ہے۔ حافظ محسن خان نے ادعا کیاکہ جمعہ کے روز بودھن کی مساجد میں چلائی گئی رکنیت سازی مہم میں بڑی تعداد میں مصلیان نے حصہ لیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ملت اسلامیہ کے مسائل کی یکسوئی اور آئین ہند کے تحفظ کے لئے ملی اتحاد ناگزیر ہے۔