بودھن۔ سینئر گیانکالوجسٹ ڈاکٹر افشاں سمرین ایم بی بی ایس ، ڈی جی او نیو لائف ہاسپٹل بودھن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ان دنوں وبائی امراض کے خوف اور کاروبار میں کمی ہونے کی وجہ سے اکثر خواتین اپنے امراض کے علاج معالجہ پر کم توجہ دے رہی ہیں ۔ خاص کر حاملہ خواتین مقررہ وقت پر اپنی صحت کی جانچ کروانے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ ڈاکٹر افشاں نے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ خواتین کیلئے دواخانہ ہذا میں ہر جمعہ کو مفت تشخیص کی جاتی ہے۔ انہوں نے مستحق خواتین سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔
مفت طبی رہنمائی
نظام آباد ۔ڈاکٹر محمد یوسف خان جنرل فزیشن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل نے بتایا کہ وبائی امراض کے پیش نظرطبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے ۔ ضلع میں بڑھتے ہوئے وبائی امراض کے پیش نظران سے فون نمبر8179795901 پر ربط پیدا کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر محمد یوسف خان نے بتایا کہ عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے وباء سے محفوظ رہیں اگر کسی کو کوئی مرض ہے تو یہ ڈاکٹر وں سے ربط پیدا کرتے ہوئے اپنا علاج کروائیں اور لاپرواہی نہ برتیں تو بہتر ہوگا۔