بودھن میں حکومت کے خلاف طلباء تنظیم کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

بودھن۔/10 جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلبہ تنظیموں کی طرف سے آج مدارس بند رکھنے کی اپیل پر بودھن کے خانگی اور سرکاری مدارس میں زیر تعلیم طلبہ اپنی جماعتوں سے غیر حاضر رہے ۔ طلبہ تنظیموں کے قائدین کا مطالبہ ہے کہ ہر ایک سرکاری اسکول میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اور سرکاری مدارس کو بند کرنے کے بجائے مخلوعہ ٹیچرس کی جائیدادوں کو پُر کیا جائے ۔ بوسیدہ سرکاری مدارس کی جگہ پختہ عمارتیں تعمیر کی جائیں اور کرایہ کی عمارتوں میں قائم ہاسٹلس کی جگہ نئی عمارتیں تعمیر کرتے ہوئے انہیں ذاتی عمارتوں میں منتقل کیا جائے۔ قبل ازیں گزشتہ شام ریاستی حکومت کے خلاف امبیڈکر چوراستہ پر طلبہ تنظیموں کے قائدین نے جمع ہوکر حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔

عصمت ریزی میں ملوث مجرم کو
عمر قید اور دیڑھ لاکھ جرمانہ
کریم نگر۔/10جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اینٹوں کی بھٹی میں کام کرنے والی تین لڑکیوں کی عصمت ریزی میں ملوث چیہ ڈنڈی کے 40 سالہ لنگم پلی کشن کو عمر قید اور دیڑھ لاکھ جرمانہ سزا کا فیصلہ سناتے ہوئے کریم نگر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایس سرینواس نے دیڑھ لاکھ روپئے میں ہر لڑکی کو 50 ہزار روپئے دینے کا حکم دیا ہے۔