بودھن میں خزانہ کی تلاش ، 4 افرادگرفتار

   

خواب دیکھنے کے بعد گھر کی کھدوائی ، پڑوسیوں کی شکایت
حیدرآباد5جنوری(سیاست نیوز)تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن ٹاون میں خزانہ تلاش کرنے والے چار افراد گرفتارکرلئے گئے ۔بودھن کے گادے گلی برہمن گلی، میں آدھی رات کو خزانہ کی تلاش میں کھدائی کی جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گادے گلی کے شیکھر نامی شخص کو شبہ تھا کہ اس کے مکان میں خزانہ ہے اور کچھ عرصے سے وہ گھر میں دفینہ پائے جانے کا خواب بھی دیکھ رہا تھا خزانہ کو حاصل کرنے کیلئے اس نے تین افراد کا تعاون لیا اور مکان کے ایک حصے میں کھدائی کی۔شیکھر کے پڑوسیوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے شیکھر کے مکان پرچھاپہ مارتے ہوئے شیکھر کیساتھ تعاون کرنے والے مہاراشٹر کے گوپی کرشنا، حبیب حسین اور شیخ معین الدین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ان کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے ۔