بودھن : سوڈان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان محمد حبیب عبداﷲ اور محمد عبداﷲ گزشتہ شام بودھن کے امبیڈکر چوراستہ کے قریب واقع ایک ٹی اسٹال پر مشتبہ طورپر نظر آئے ، سرکل انسپکٹر پولیس بودھن پریم کمار کے مطابق مذکورہ مشتبہ افراد کو بودھن پولیس اسٹیشن منتقل کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ سرکل انسپکٹر کے مطابق دونوں سوڈانی نوجوان سال 2020 ء میں انڈیا آئے تھے ان کے ویزا کی میعاد جنوری سال 2021ء میں ختم ہوگئی ۔ ویزا کے توسیع کیلئے وہ اپنے سفارت خانے کو درخواست روانہ کرچکے تاحال ان کی درخواست قبول یا مسترد ہونے کی انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ سرکل انسپکٹر پریم کمار نے بتایا کہ مذکورہ سوڈانی نوجوانوں نے ہندوستان میں ٹھہرنے کا اپنا مقام وجئے واڑہ درج کروایا تھا چونکہ یہ معاملہ اکسٹرنل افیر کا ہے اس لئے اُنھیں گزشتہ رات وجئے واڑہ روانہ کردیا گیا ۔
