بودھن /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے قانون شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف اور این آر سی ، سی اے اے کے خلاف یہاں کمیونسٹ پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین نے امبیڈکر چوراستہ کے قریب ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا ۔ جس میں سی پی آئی کے ڈیویژن سکریٹری شیخ بابو سی پی ایم کے شنکر گوڑ اور نیو ڈیموکریسی کے ڈیویژن سکریٹری وردھیا ، راج کمار کشٹاگوڑ حلیم قریشی ، شیخ نذیر ، سدھاگوڑ ، گنگارام نے حصہ لیا ۔ یہاں بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والوں سے اظہار یگانگت کرنے ضلع صدر انسانی حقوق تنظیم جی گنگولہ ، شہری حقوق تنظیم کے مبصر سنگم ایڈوکیٹ ، سرینواس کمار سوامی ملیش سی ای ٹی یو کے ضلع سکریٹری وائی گنگادھر پی ڈی ایس یو کے ضلع سکریٹری گوتم کمار ستارام گنگاپرساد وغیرہ ہڑتال کیمپ پہونچے اور اپنی جانب سے سی اے اے ، این آر سی کی بھرپور مخالفت کرنے کا اعلان کیا ۔