نظام آباد :ضلع نظام آباد کے بودھن سے فرضی دستاویزات کے ذریعہ بنگلہ دیش کے روہنگیا مسلمان بودھن کے پتہ پر پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے شمس آباد ایر پورٹ پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے اور یہ معاملہ ہلچل پیدا کردیا تھا پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے اس وقت ایس بی کے عہدیدار کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کیا تھا اور اس کے بعد بودھن کے پتہ پر جاری کردہ پاسپورٹس کے بارے میں تحقیقات کرنا شروع کردیا اورایک ہی پتہ پاسپورٹس جاری کئے جانے پر اس بارے میں تحقیقات کرنا شروع کردیا ۔ ایس بی کے عہدیداروں کی کارکردگی پر بھی تفصیلی طو ر پر تحقیقات کی جارہی ہے اور 2016 ء سے 2021 ء تک جاری کردہ پاسپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے اور خاص طور سے 2016 ء سے 2021 ء تک کام کرنے والے ایس بی کے عہدیداروں کی کارکردگی کے بارے میں بھی تحقیقات کرتے ہوئے کس طرح پاسپورٹ کیلئے این او سی جاری کئے گئے بودھن ڈیویژن کے کوٹگیر ، ورنی ، رنجل ، ایڑپلی ، رودرور، موسرا ، چندور منڈلوں سے جاری کردہ پاسپورٹوں کی تحقیقات کی جارہی ہے اور گھر گھر پہنچ کر درخواست گذاروں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کیلئے پولیس کی جانب سے 8 ٹیموں کو تشکیل کرتے ہوئے ہر ٹیم کو 30 پاسپورٹوں کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ فرضی ناموں پر روہنگیا مسلمانوں کے علاوہ نقلی پاسپورٹ بھی جاری کئے گئے کیا اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔ پولیس عہدیداروں کی تحقیق کے بعداس وقت کے ایس بی عہدیداروں کی کارکردگی منظر عام پر آجائے گی اور کس طرح یہ پاسپورٹ جاری کئے گئے تھے مکمل تحیققات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
