بودھن /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران صبح و شام مستحق افراد میں کھانے کے پیاکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ علاوہ ازیں ماہ رمضان کے دوران روزہ داروں کے گھروں تک سحر و افطار کیلئے اغذیہ کے پیاکٹس باقاعدہ ختم ماہ صیام تک پہونچائے گیں ۔ شکیل عامر نے کہا کہ خدانا خواستہ 31 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہوجاتی ہے تو پھر وہ اپنی جانب سے عوامی خدمات جاری رکھیں گے ۔ تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن میں شامل صحافیوں نے شکیل عامر سے ربط پیدا کرکے ان کی بے لوث خدمات کے پیش نظر ان کو فورم کی جانب سے تہنیت پیش کرنے کی پیشکش کی معزز ایم ایل اے نے تہنیت کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ اخراجات کو غریب مستحق افراد میں تقسیم کرنے اور انتہائی سادگی سے تہنیتی تقریب مقرر کرنے کی مشروط شربت پر انہوں نے تہنیت قبول کرنے رضامندی کا اظہار کیا ۔ فورم کے قائدین نے شکیل عامر کی تہنیت کیلئے جمع رقم سیاست ملت فنڈ میں جمع کردینے کا فیصلہ کیا اور ایم ایل اے بودھن کی صرف شال پوشی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ اس تقریب میں خورشید اختر ، عبداللہ قریش ، عرفان خان ، احتشام سہیل ، نائب صدرنشین بلدیہ بودھن و دیگر نے شرکت کی ۔