بودھن میں مئی ڈے تقاریب

   

بودھن ۔یک مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج مئی ڈے کے مو قع پر بودھن شہر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی ایم ایل ، CITU اور سی پی آئی نیو ڈیموکریسی سے وابستہ مزدور تنظیموں کے سرگرم کارکنوں و قائدین نے اپنے دفاتر کے سامنے پارٹی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر سی پی آئی کے ڈیویژن سکریٹری شیخ بابو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 134 برس قبل مزدوروں کے جائز مطالبے منوانے سی پی آئی نے نمایاں رول نبھایا تھا ۔ بابو نے کہا کہ آج مزدوروں کے ساتھ ہورہی حق تلفی کے خلاف پھر ایک مرتبہ متحدہ جدوجہد کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ ملیش سی پی آئی ڈیموکریسی ، گندا رھر سی پی آئی ایم ایل اور کمار سوامی IFTU نے بھی پارٹی آفس کے سامنے جھنڈے لہرائے ۔