بودھن میں مسلمانوں کو پھر دھوکہ دینے کی کوشش

   

رکن اسمبلی شکیل عامر نے کچھ کام نہیں کیا، سدرشن ریڈی پر الزام مسترد، طاہر بن حمدان کا بیان

نظام آباد :19؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی جانب سے سابق وزیر پی سدرشن ریڈی کے خلاف صحافتی کانفرنس کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور سدرشن ریڈی کے دور میں کوئی بھی ترقی نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ جس پر پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان نے صحافتی کانفرنس کے ذریعہ شکیل عامر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شکیل عامر کی تاریخ سے عوام اچھی طرح واقف ہے ۔ 10 سال میں بودھن کی ترقی کو نظر انداز کردیا ۔ ترقی کے نام پر جو کام کئے گئے گتہ داروں کو میونسپلٹی کی جانب سے ابھی بھی 9 کروڑ روپئے باقی ہے ۔ شکیل عامر ابتداء سے ہی دھوکہ باز ہیں ان پر پاسپورٹ کے معاملہ میں مقدمہ بھی درج کئے گئے تھے اور کچھ دن لاپتہ بھی ہوئے تھے اور اب بلند بانگ دعو یٰ کئے جانا سراسر غلط ہے ۔ جبکہ گھر گھر پانی پہنچانے کیلئے سدرشن ریڈی نے 25 کروڑ روپئے کی لاگت سے آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اسکیم کی عمل آوری کی تھی ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ بی آرایس بیان بازی کے سواء عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیا ۔ 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا ۔ رکن اسمبلی شکیل عامر مسلمانوں کے نمائند ہ ہونے کے باوجود بھی تحفظات کی فراہمی کیلئے اور اقلیتی بہبود کیلئے کوئی بھی کام نہیں کیا ۔ اور اب یہ دوبارہ مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ضلع کانگریس صدر اور طاہر بن حمدان نے بودھن کی ترقی اور سدرشن ریڈی پر لگائے گئے الزامات اور کھلے عام مباحث کیلئے تیار ہے ۔ شکیل عامر کی جانب سے کئے جانے والی دھاندلیوں میں کے کویتا بھی برابر کی شریک ہے ۔ جس کی وجہ سے شکیل عامر کی تائید کررہی ہے ۔عوام شکیل عامر کی حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل عامر رکن اسمبلی منتخب ہونے سے قبل کتنے اثاثہ جات تھے آج کتنے اثاثہ جات ہے اور بے نامی جائیدادیں کتنی ہے ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔