بودھن میں موقوفہ اراضی پر غیر مجاز قبضہ کی کوشش کے خلاف شکایت

   

بودھن /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن کی قدیم مسجد ، مسجد نادعلی کی موقوفہ تقریباً ساڑھے پانچ ایکر اراضی پر تحصیلدار بودھن نے ناگرکشی کرنے سے روک دیا ۔ مسجد ہذا کی انتظامی کمیٹی کے صدر کلیم الدین ارکان بلدیہ محمد ولی الدین حبیب خان قدیر نمائندہ ارکان بلدیہ عادل احمد بابر سمیر اور مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد نے تحصیل آفس بودھن پہونچکر تحصیلدار ورا پرساد کا گھیراؤ کیا ۔ کلیم الدین نے کہا کہ تقریباً کئی برسوں سے ناد علی مسجد کی موقوفہ زرعی اراضی پر دھان کی کاشت کی جاتی رہی لیکن بعض افراد منصوبہ بند طریقہ پر اس وقف اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کوشاں ہیں ۔ مسجد انتظامی کمیٹی کے افراد نے اس مسئلہ کو مقامی رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ۔