بودھن میں میگا کوئز مقابلوں کا اہتمام

   

بودھن /8 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریسنٹ ہائی اسکول رکاس پیٹ بودھن میں اسکول انتظامی کی جانب سے سوم تا پنجم جماعتوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کیلئے دو روزہ انٹر اسکول میگا کوئز کامپٹیشن 2024-25 کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس کا رسم آغاز اسکول کے کرسپانڈنٹ سکریٹری میر جاوید علی نے انجام دیا ۔ کوئز مقابلوں کے اختتام پرجاوید علی نے میڈیا سے کہا کہ چھوٹی جماعتوں میں بچوں کو پابند ڈسپلین اور بڑوں کے آداب کے علاوہ سماجی ذمہ داریوں کے تعلق سے ابتدائی طور پر پابندی باتوں سے واقف کروانا چاہئے ۔ جاوید علی نے بتایا کہ ان کے اسکول میں منعقدہ کوئز مقابلوں میں جماعت سوم تا پنجم میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کیلئے معلوماتی کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایاگیا ۔ ان مقابلوں کیلئے طلبہ و طالبات کے چھ چھ ٹیمس بنائے گئے تھے۔ جن میں سے بہترین مظاہرہ کرنے والی طلبہ و طالبات کی دو دو ٹیموں کا انتخاب کرکے انہیں انعامات پیش کئے گئے جاوید علی نے بتایا کہ میڈل اور ہائی اسکول سطح پر زیر تعلیم طلبہ کیلئے نو اور دس جنوری کو دو روزہ کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔