بودھن میں پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد

   

بودھن ۔ آج گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن میں پرسالیٹی ڈیولپمنٹ موضوع پر ایک خصوصی لکچر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس میں شریک مہمان خصوصی مقرر عبدالرحمن داودی اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ جی جی ڈگری کالج نظام آباد نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے مفید مشورے دئے ۔ اس پرسنالیٹی ڈپولمنٹ پروگرام کے آغاز سے قبل جونئیر کالج بودھن کے پرنسپل ایم اے فہیم نے مقررعبدالرحمن داودی کا مختصر تعارف پیش کیا اور لکچرر کامرس عبدالحلیم نے اس پروگرام کی اہمیت سے طلبہ کو واقف کروایا ۔ عبدالحکیم قمر لکچرر فزکس نے تلاوت کلام پاک اور پروگرام کے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ اس پروگرام میں لکچرر سریا آفرین تبسم ناز محمد ساجد کے علاوہ اردو میڈیم انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔