کوویڈ کی روک تھام پر توجہ کے بجائے بلدیہ بودھن کی پلاسٹک کیخلاف کارروائی
بودھن : آج کل ساری دنیا عالمی وبا کوویڈ۔19 پر قابو پانے اپنی تمام اشد ضروری مصروفیات عارضی طور پر ترک کرکے کوروناوائرس کو کنٹرول کرنے کے منصوبے تیار کررہی ہے لیکن ہماری بودھن کی بلدی انتظامیہ بودھن شہر میں پلاسٹک کے پیاکٹس کے استعمال کو مکمل طور پر بند کروانے بلدی عملے کو مصروف کردیا۔ بلدی عہدیدار اور عملے کے افراد ان دنوں شہر میں موجود ہوٹلیں اور چھوٹے بڑے دکانات پر اچانک دھاوے کرکے غیرمجاز، ناقص پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرتے ہوئے مالک دکان سے جرمانے وصول کرنے میں ساری توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ بلدی عہدیدار ایک ٹفن سٹر پر دھاوا کرکے ٹفن سنٹر میں موجود پلاسٹک کے بیاگس ضبط کرکے دکاندار سے 500 روپئے جرمانہ وصول کیا جبکہ بلدی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ بودھن شہر میں دھماکو صورتحال اختیار کرگئے۔ مرض کوویڈ پر مقامی انتظامیہ، محکمہ پولیس و مال کی طرف سے شب و روز جاری جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔ چیرپرسن بلدیہ بودھن کو چاہئے کہ وہ بودھن شہر کے معزز ارکان بلدیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے بودھن شہر کو مرض کوویڈ سے مکمل طور پر نجات دلانے ارکان بلدیہ اور عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ بودھن بلدیہ کی کونسل کا حال بھی ریاستی اسمبلی سے جدا نہیں ہے۔ یہاں کونسل میں ٹی آر ایس برسراقتدار ہے اور حسب مخالف میں سب سے بڑی جماعت ایم آئی ایم ہے۔