کسانوں سے ملاقات اور مسائل سے واقفیت
بودھن ۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد کیپٹن کروناکر ریڈی نے آج بودھن حلقہ اسمبلی کے موضع بلال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں کیپٹن کروناکر ریڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست و مرکز میں برسر اقتدار حکومتیں کسانوں کا استحصال کررہی ہیں جبکہ کسان اپنی فصلوں کی واجبی قیمت کے حصول کے منتظر ہیں۔ ریاستی اور مرکزی حکومتیں دھان نہ خریدنے کی اپنی ضد پر اٹل ہے جس کے باعث مجبوراً کسانوں کو اپنی فصلیں، دلالوں کے حوالے کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی پی ایڈپلی بھاسکر راجو سابقہ کونسلر خواجہ فیاض الدین و دیگر کانگریس پارٹی کے قائدین موجود تھے۔ قبل ازیں کیپٹن کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔