بودھن میں کانگریس کا احتجاج، شکیل عامر کا پتلہ نذر آتش

   

بودھن ۔ 30 مئی (سیاست ڈسٹریٹ نیوز) آج بودھن کے کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے قائدین و سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد نے امبیڈکر چوارستہ پر جمع ہوکر شکیل عامر ایم ایل اے بودھن اور ٹی آر ایس حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے اور ایم ایل اے کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ اس موقع پر صدر ٹاؤن یوتھ کانگریس بودھن ٹی نوین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکیل عامر نے ایک ماہ قبل اپنے درہ بودھن کے دوران کسانوں سے ان کے دھان بلاتاخیر خریدنے کا وعدہ کرکے لاپتہ ہوگئے جبکہ کسان اپنے دھان کو غیر موسمی بارش سے محفوظ رکھنے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا شکیل عامر نے بودھن کے بے گھر افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کا مسلسل نو سالوں سے وعدہ کررہے ہیں۔ کہا دلت طبقہ کے افراد کو تین ایکڑ زرعی اراضی فراہم کرنے کا کے سی آر نے وعدہ کیا تھا اور دلت بندھو اسکیم کا آغاز کرکے کے سی آر صرف اپنے پارٹی ورکرس اور کرپٹ قائدین و عہدیداروں کی درپردہ اس اسکیم سے معاشی مدد کررہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے اس احتجاجی پروگرام میں ٹاؤن جرنل سکریٹری ہری کانت چاری ڈسٹرکٹ میناریٹی چیرمین عبدالساجد، سید عنایت علی، پراساد، لکشمی نارائن، اسماعیل، ظہیر احمد وغیرہ نے حصہ لیا۔ بودھن پولیس کی بارہا احتجاج ختم کرنے ہدایت کو کانگریس پارٹی کارکنوں نے نظرانداز کیا۔ بعد ازاں پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لیکر بودھن پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔