بودھن : بودھن کے منڈل ایڑپلی میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اجلاس سے سابقہ ریاستی وزیر سدرشن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پہلی مرتبہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈیجیٹل ممبر شپ کی جارہی ہے ۔ انھوں نے حلقہ اسمبلی بودھن میں جاری ممبرشپ کے کاموں پر اظہاراطمینان کیا اور بودھن کے شہری علاقہ میں تیزی سے مقرر ٹارگٹ کی تکمیل پر ٹاؤن صدر شیخ محی الدین پاشاہ اور یوتھ پریسیڈنٹ نوین کو تہنیت پیش کی اور وشنووردھن ریڈی کو ٹاؤن جنرل سکریٹری نامزد کرنے کے احکامات حوالے کئے ۔ اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی اویس احمد ، موہن ریڈی ، طاہر بن حمدان نے شرکت کی ۔
